24گھنٹوں میں ایک گھنٹہ لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے‘میپکو

May 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے پیش نظر صارفین کی سہولت اورآگاہی کے لئے لوڈمینجمنٹ کا شیڈول جاری کردیاہے،میپکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ/ سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری، دیہی اورزرعی ٹیوب ویل فیڈرز پر دن کے24گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔ لوڈ مینجمنٹ شیڈول میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk پر بھی دستیاب ہے۔ صارفین اپنے بلوں پر شائع شدہ فیڈر کے نام سے شیڈول سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔جنوبی پنجاب میں تمام صنعتی /انڈسٹریل فیڈرز کو لوڈمینجمنٹ سے مستشنیٰ قرار دیاگیاہے۔