صحافی زاہد عباس ملک کی گمشدگی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

May 17, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب کے سینئرکونسل ممبر سینئرصحافی زاہد عباس ملک کی جبری گمشدگی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں لاہور پریس کلب کی نائب صدر ناصرہ عتیق ، ممبر گورننگ باڈی مدثرحسین تتلہ ، ظہیر شیخ ، سینئرصحافی بخت گیر چوہدری، اقبال جکھڑ، راجہ ریاض، انصارحسین زاہد ، قمرزمان بھٹی ، سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے مظاہرے میں شرکت کی۔مقررین نے احتجاجی مظاہرے میں 24گھنٹے میں زاہدعباس ملک کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔