ساجد نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

May 17, 2022

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سابق گورنر راجہ جلال حسین اور سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی ، زاہد علی آخونزادہ، علامہ شیخ منیر حسین، علامہ سید اسد عالم نقوی اور محمد ایوب وزیری بھی شامل تھے۔ وفد نے گلگت بلتستان اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ سے تعاون کی اپیل کی تاکہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اسلامی تحریک پاکستان کے متحرک کردار کو بروئے کار لایا جا سکے۔