کچلاک: منشیات برآمد پر ایک شخص گرفتار

May 17, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو کچلاک روزی خان شیرانی نے دیگر عملے کے ہمراہ ایک منشیات فروش عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔