سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمدقاسم خان کے اعزازمیں تقریب

May 17, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وکلاء تقریب میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار میرا گھر ہے ،میں نے یہیں سے وکالت کی پریکٹس شروع کی ، بار عہدیداران اور سینیر وکلاء کا مشکور ہوں جنہوں نے مدعو کیا۔ اچھا وکیل بننے کے لئے روزانہ پڑھنا ضروری ہے، میں نے کوشش کی اپنی ملتان بار کی بہتری کے لئے کچھ کر کے جاؤں۔