میامی میں مسافر بردار طیارہ چلتی کار پر آگرا

May 17, 2022

میامی(مانیٹرنگ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک چھوٹا طیارہ ایک پل پر ایک کار کے اوپرآ گراکر جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہولفر انلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی،فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے، جو انجن میں خرابی کے باعث گرکر تباہ ہو گیا،طیارہ جس کار پر آگرا اس میں ایک خاتون دو بچے سوار تھے،حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی۔میامی ڈیڈ پولیس کے ترجمان الوارو زبالیٹا نے بتایا کہ طیارہ کار سے ٹکرایا،دو افراد بدقسمت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ آگ بجھانے کے بعد واحد متاثرہ شخص کی لاش ملی۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 36 سالہ نارسیسو ٹوریس کے نام سے ہوئی، جو ایئر ٹریفک کنٹرولر تھا اور میامی کنٹرول ٹاور میں ایئر ٹریفک میں کام کرتا تھا۔