سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں 7لاکھ امیدوار شریک ہونگے

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں منگل سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا جس میں 7لاکھ26 ہزار979 طلبہ امتحان دیں گے، کراچی،حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور112ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانات کے سلسلے میں وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، اس موقع پر طے کیا گیا کہ سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فونز لانے پرپابندی ہوگی، موبائل فونزساتھ لانے والے طلبہ کوامتحانی مراکزسےباہر نکالا جائےگا، نقل روکنےکے لئے امتحانی مراکزکےاندر اور باہر سیکورٹی سخت کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈز مرید راہموں، کراچی، میرپور خاص،لاڑکانہ،نوابشاہ، سکھر اور حیدرآباد کے چیئرمینز بورڈز نے شرکت کی.اجلاس میں نقل کی روک تھام، شدید گرمی اور سیکیورٹی انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔