پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 10374 چھاپے،94 افراد گرفتار

May 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ ڈویژن میں 133 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 روز میں 10374 چھاپے مارے۔30 لاکھ روپے جرمانہ، 23 مقدمات درج، 94 افراد گرفتار کئے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری نرخ پر دستیابی کیلئے 468 چھاپے مارے گئے۔27 خلاف ورزیوں پر 63 ہزار جرمانہ, 3 گرانفروش گرفتار کئے،حکومت پنجاب کی مصنوعی مہنگاء مافیا کی سرکوبی کے واضح احکامات ہیں۔ ڈویژن میں 158 میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آئی آر درج کی گئیں۔میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1میرج ہال کو سربمہر,1شخص گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ خلاف ورزی ون ڈش، وقت کی پابندی کیخلاف پائی گئیں۔