راشد لطیف کشمیر لیگ کی تیاریوں کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے

May 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشد لطیف کے دوسرے سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوگا جسے پوری دنیا دیکھے گی، کوششں ہے کہ کشمیر کےمقامی کرکٹرز بڑی تعداد میں شرکت کرسکے۔ پہلے سیزن میں شاہد خان آفریدی، وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے بڑے نام کے پی ایل سے جڑے تھے۔ کرکٹرز کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، کے پی ایل کو پوری دنیا سے سپورٹ حاصل ہے۔