حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا

May 19, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم کردہ کمیشن کی تشکیل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، وزارت داخلہ نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ حکم کالعدم قرار دے۔ بدھ کے روز درخواست وزارت داخلہ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 اپریل طالب علموں کی درخواست پر کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن تشکیل دیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیاکمیشن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، اداروں کے افراد کو شامل کیا گیا کمیشن کو طالب علموں کو سیکورٹی خدشات ،نسلی تعصب، اور جبری گمشدگیوں پر تحقیقات کرنے کا کہا گیا کمیشن ایکٹ کے تحت صر ف حکومت ہی کمیشن تشکیل دے سکتی ہے ۔