یو این،انویسٹمنٹ ٹریڈ پروگرام کے تحت تجارت میں آسانیوں کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

May 19, 2022

پشا ور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں یو این ،انویسٹمنٹ ٹریڈ پروگرام کے تحت تجارت میں آسانی اور سہولت پیدا کرنے سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پبلک سیکٹر ایجنسیز اور پرائیویٹ سیکٹر نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر ورکشاپ کے مہمان خصوصی چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا رضا احمد خان جبکہ ٹریڈ فیصلٹیشن کے ایڈوائزر ڈاکٹر جواد آغا موجود تھےاس موقع پر ڈاکٹر جواد آغا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے تجارتی فیصلٹیشن کے معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا اور کہا کہ اس قسم کے تجارتی معاہدے پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا رضا احمد خان نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کے ورکشاپ کے شرکاء اس قسم کے پروگرامات سے ضرور استفادہ حاصل کریں گے انہوں نے عالمی تجارتی سینٹر اور ( ری ایم آئی ٹی ) کی ٹیم کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کے پروگرامات تجارتی ماحول کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے آخر میں ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے