فٹبال ورلڈکپ میچ آفیشلز کا اعلان، پہلی بار چھ خواتین کی بھی تقرری

May 20, 2022

کراچی (جنگ نیوز) قطر میں فٹبال ورلڈکپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، فیفا نے نومبر اور دسمبر میں شیڈل میگا ایونٹ کیلئے ریفریز پینل کا اعلان کردیا۔ ورلڈکپ کی 92 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 6خاتون ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز بھی فرائض انجام دیتی دکھائی دینگی۔ خاتون ریفریز میں فرانس کی اسٹیفنی فریپارٹ، روانڈا کی سلیمہ موکنسانگا اور جاپان کی یوشیمی یامشیتا شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے پینل میں مجموعی طور پر 36 ریفریز، 69 اسسٹنٹ ریفریز اور 24 میچ وڈیو آفیشلز شامل کیے گئے ہیں۔