ایشیا کپ کرکٹ سری لنکا سے بنگلہ دیش منتقلی کا امکان

May 20, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش ایشیاءکپ 2022کی میزبانی کرسکتا ہے۔سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں انعقاد مشکل ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا کی سیریز سے طے ہوگا کہ پاکستان کی دو ٹیسٹ کی سیریز اور ایشیا کپ سری لنکا میں ہوسکتا ہے یا نہیں۔ایشیاءکپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے ۔