پی آئی اے کا کراچی سے دمشق کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

May 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا کراچی سے دمشق کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان ،ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے مطابق پی آئی اے 28مئی سے کراچی سے دمشق کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ شام میں زیارت کے سلسلے میں کراچی سے زائرین کو دمشق پہنچایا جائے گا۔ دمشق جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لیے پی آئی اے نے بکنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔