کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے منگل کو لندن میں پاک بھارت پرو ہاکی لیگ میچ میں پاکستان کے نامکمل پرچم کی نمائش پر معافی مانگ لی ہے، میچ کے دوران صرف ہرے رنگ کا پرچم لہرایا گیا جس پر پاکستانی پرچم کا سفید رنگ اور چاند تارا غائب تھا،ہاکی کی عالمی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا جھنڈا شناخت، فخر اور نمائندگی کی ایک اہم علامت ہے، پاکستانی ٹیم کے حامیوں، کھلاڑیوں، پی ایچ ایف سے اس ہونے وا لی غلطی پر دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے۔ ایف آئی ایچ اپنے عمل کا جائزہ لے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں ایسی غلطیاں رونما نہ ہوں۔