کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے 8 ، 9اور 10محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے حوالے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جلوس کی گزر گاہوں اور متبادل راستوں کا روٹ میپ جاری کر دیا ، ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 8، 9اور 10محرم الحرام (24،25،26جون 2026) کو مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہونگے اور اپنے روایتی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے ، ان تین روز کے دوران سیکورٹی وجوہات کے باعث ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹارو تک بند رہیگا ۔