کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایت پر محرم الحرام کے احترام میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے تحت بروز ہفتہ 27جون 2026ء کو منعقد ہونے والا کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ پرچہ دوم ملتوی کردیا ہے۔