کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹریکٹ مینجمنٹ سیکرٹریٹ نے شہر کے فائر بریگیڈ نظام کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے لئے کئی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور صرف اس کی بڈ سکیورٹی ہی 23 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی ادارے جو متعلقہ تجربہ، مالیاتی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کے حامل ہوں یا اہل مینوفیکچررز، مجاز ڈیلرز، سپلائرز یا جوائنٹ وینچرز اور فرمز شامل ہیں وہ اپنی پیشکشیں کے ایم سی میں جمع کروا سکتے ہیں۔