کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں جون 2026میں حاصل کیے گئے 29ماحولیاتی نمونوں میں سے صرف ایک نمونہ پولیو وائرس کے لیے مثبت پایا گیا، جبکہ 21نمونے منفی اور 7کے نتائج زیرِ عمل ہیں جو خوش آئندہ بات ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیو کے ماحولیاتی نمونوں کی نگرانی کے دوران مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں۔ ای او سی کے مطابق مثبت ماحولیاتی نمونہ کراچی ایسٹ سے رپورٹ ہوا ہے جبکہ اس راؤنڈ میں سندھ کے کسی اور ضلع سے مثبت نمونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔