حمزہ شہباز کی طرف سے 200ارب کاریلیف پیکیج قابل تعریف اقدام ہے،عمران گورایہ

May 20, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی طرف سے دو سو ارب روپے کا ریلیف پیکیج ایک قابل تعریف قدم ہے جس سے مہنگائی میں کمی اور عوامی مشکلات کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریلیف پیکیج کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت میں 160 روپے کی کمی کردی گئی ہے، اب یہ تھیلا 490 روپے میں فراہم کیا جائے گا ۔