ممتاز آباد میں گودام پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

May 20, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کا ممتاز آباد کے علاقے میں گودام پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا، ایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے ممتاز آباد کے علاقے میں گودام میں چھاپہ مارا جس میں گودام سے نان کسٹم پیڈ چھالیہ، سگریٹ، انڈین رتنا، انجکشن اور ٹائرز کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت خان کے نام سے ہوئی ۔ملزم بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ مال سمگل کر کے شہروں و علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔موقع سے سپلائی کے لیے استعمال کی جانے والی بس بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ۔