میپکو نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کی ہدایت

May 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان سرکل محمد یوسف نے کہا ہے کہ رننگ اور مستقل نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور مئی کے آخری عشرے میں مقرر کردہ ریکوری اہداف حاصل کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان شہر میں ریکوری سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بیچ وائز فہرستوں پر ریکوری کی جائے اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کئے جائیں۔