کاؤنٹی کرکٹ، اظہر علی کی ڈبل سنچری

May 21, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے لیسٹرشائر کے خلا ف وورسٹر کی جانب سے اپنی پہلی ڈبل سنچری مکمل کر لی ان کی ٹیم نےلیسٹرشائر کی پہلی اننگز 148 رنز کے جواب میںآخری اطلاعات تک تین وکٹ پر456رنز بنائے تھے۔