جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نااہل کرانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط ارسال

May 21, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئےا سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط ارسال کردیا،خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی کرایا، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے غیر قانونی الیکشن کروا کر اسمبلی کا تقدس پامال کیا۔