کاؤنٹی کا تجربہ شاندار، خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں، حسن علی

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بچپن سے کائونٹی کرکٹ کے بارے میں بہت سن رکھا تھا۔ وسیم اکرم نے کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ لنکا شائر کے ساتھ پہلا سیزن کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، خوش گوار یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں ۔