عمران خان سیاست نہیں مخالفین کی پگڑی اچھالنے کے ماہر ہیں، ضیاء عباس

May 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست نہیں بلکہ مخالفین کی پگڑی اچھالنے کے ماہر ہیں، ملتان میں جلسے میں عمران خان نے مریم نواز کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ حد درجہ افسوس ناک ہے، اپنے دور حکومت میں وہ سابق حکمرانوں کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کے کوئی ثبوت عدالتوں میں پیش نہ کرسکے، خود سر کاری ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت پر ہونے کے باوجود وزیر اعظم بنے۔