مظاہرین کی گرفتاری، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کا اظہار مذمت

May 22, 2022

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم انٹر نیشنل سے تعلق رکھنے والے لاپتا اور اسیر کار کنوں کی بازیابی اور رہائی کے لئے ہفتے کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں آنے والے مظاہرین کو سیکورٹی حکام نے مظاہرہ کرنے نہیں دیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی رابطہ کمیٹی کےکنوینر طارق جاوید، دیگر ارکان مصطفی عزیز آبادی، قاسم علی رضا اور دیگر نے پرامن مظاہرہ کرنے والی مہاجر ماؤں بہنوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس گرفتاری کا نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کی سیاسی سر گرمیوں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کرے، لاہتا افراد کو بازیاب کیا جائے اور اسیر کار کنوں کو رہا کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو چھوڑ دیا گیا جبکہ پانچ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔