ایف بی آر کونظرانداز کرنے سے نظام خراب ہورہاہے،وفاقی ٹیکس محتسب

May 22, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر ،نیوزرپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ انکی کوششوں سے ایف بی آر نے ایکسکلوژن سر ٹیفکیٹ کے اجراء کا اختیار ڈی جی پوئنٹ آف سی لے کر کمشنر کو دے دیا ہےصرف سرمایہ کاروں کو سزائیں دینے اور ایف بی آر کے افسران کو نظرانداز کرنے سے نظام خراب ہو رہا ہےسٹیل سیکٹر سے متعلقایس آر او جاری کر دیا گیا۔سرمایہ کاروں کا 323 ارب روپیہ ایف بی آر میں پھنس گیاپوائنٹ آف سیل سسٹم سے تاجروں کو بزنس کے مساوی موقع نہیں مل رہے، دس پندرہ فیصد اتھارٹی ہمیں بھی دے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نےلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی ٹیکس محتسب کی سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے بجٹ سے متعلق سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق، ایف ٹی او ایڈوائزر الماس علی جوندہ اور ڈاکٹر سرفراز وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔