صدر علوی کاعمر چیمہ کو ہٹانے سے انکار، بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہونگے، وزیراعظم

May 22, 2022

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب کی تعیناتی کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا ہے،عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق اپنی تجویز پر نظرثانی کریں، آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا۔۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ شیخ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔