پاکستانی کار ریس ڈرائیور انعام امریکا میں کامیابی کے قریب

May 23, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے انعام احمد انڈی پرو 2000 سیریز کے راؤنڈ 3 میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے باربر موٹر سپورٹ پارک میں چیمپئن شپ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ امریکی ریاست الاباما کے برمنگھم میں ہونے والی انتہائی مسابقتی چیمپئن شپ میں امریکی، یورپی، برازیلین اور انڈین نژاد ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس حوالے سے انعام احمد نے بتایا کہ ’اس ٹیکنیکل ٹریک کو عبور کرنا آسان نہیں، میں کولن کے ساتھ پہلے ہی کونے میں گھس گیا لیکن میں نے سینٹ پیٹرزبرگ ریس سے سیکھا، چیمپئن شپ جیتنے کے لیے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔