ایران سے فائر فائٹر طیارہ آج شیرانی پہنچے گا

May 23, 2022

کوئٹہ (صباح نیوز)شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر 14ویں روز بھی قابو نہ پایا جا سکا ۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی درخواست پر ایران سے پاکستان پہنچنے والا فائر فائڑطیارہ آج شیرانی پہنچے گا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوہ سلیمان دانہ سر اور شیر غلئی کے پہاڑی سلسلے میں چلغوزے کے جنگلات پر لگی آگ پر 14 ویں روز بھی قابو نہ پایا جا سکا ۔ہوائیں چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، چلغوزرے کے درخت جلد آگ پکڑنے کی وجہ سے بھی آگ پر قابو پانے میں مشکل کا سامنا ہے۔