عمران کو موروثی نظام حکومت کیخلاف جدوجہد کرکے کامیابی ملی، ہمایوں اختر

May 23, 2022

لاہور(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ موروثیت کے نظام نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں اور عمران خان نے اسی نظام کے خلاف لازوال جدوجہد کرکے کامیابی حاصل کی ، جب لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے تو کپکپاتی ٹانگوں کے ساتھ ڈیڑھ سال حکومت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے نئے انتخابات کی تاریخ دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں حلقہ این اے 131کے ذیلی حلقہ پی پی 163میں ورکرز کنونشن کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔