انگلش فٹبال کلب کے تحت نوجوان فٹبالرز کے حتمی ٹرائلز شروع

May 24, 2022

کراچی (شکیل یامین کانگا۔ اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کےسوئنڈن ٹائون فٹ بال کلب کے کوچ الیکس پائک کی زیر نگرانی کراچی کے نوجوان فٹبالرز کی انگلینڈ میں دو سال کی تربیت اور کھیل کے مواقع حاصل کریں گے، اس سلسلے میں پیر کو کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں چا رہ روزہ ٹرائلز شروع ہوئے جس میں26 بچے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹرائلز میں منتخب 18 بچے دو سال کیلئے انگلینڈ جائینگے۔ پیر کو کلب کے وائس چیئرمین زیور آسٹن اور کوچ الیکس پائک نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ زیور آسٹن نے کہا کہ کراچی کے بچوں میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو عالمی سطح کے فٹبال مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہیں۔