چینی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، 40 افراد زخمی

May 24, 2022

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں جنوب مغربی شہر چونگ کنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ اندرون ملک پرواز کے سلسلے میں تبت کے صدر مقام لاسا جانے کے لیے اڑان کی تیاری میں تھا۔ اس دوران طیارہ رن وے سے باہر چلا گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں 40افراد زخمی ہوگئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد ہوائی اڈے کو طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔