ضلعی انتظامیہ کا مہنگائی میں ملوث مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے چارج سنبھالتے ہی ضلع میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ روزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ حکومت پنجاب کا پرائس کنٹرول مہم پر خصوصی فوکس ہے تاکہ عوام کو کمیشن مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے شکنجے سے نکالا جاسکے، چکن سمیت اشیاء خوردونوش کے سرکاری ریٹس کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،تمام مجسٹریٹس منڈیوں سے سپلائی چین کی موثر مانیٹرنگ کا میکنزم بنائیں ، شہریوں کی شکایات کی شنوائی کیلئے ٹول فری نمبر بھی فعال کیا جائے گا کسی بھی شکایت پر ذخیرہ اندوز ی اور گراں فروشی پر سخت ایکشن لیا جائے گا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بھی موجود تھے ۔