جامعہ زکریا میں’’ نوجوان لیڈرز کا پر امن معاشرے کی تشکیل میں کردار‘‘ کے عنوان پر سیمینار

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز میں نوجوان لیڈرز کے پر امن معاشرے کی تشکیل میں کردار کے عنوان پر سیمینار منعقد کیاگیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرآصف کھیتران اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیاںبھی موجود تھے۔ چیئرمین شعبہ ڈاکٹر شہزاد علی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساہی فائونڈیشن عباس رشید نے سیمینار میں طلباء طالبات کو معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی، ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کی کاوشوں سے ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں۔ نوجوانوں میں یہ جذبہ ہوتا ہے کہ وہ ہر ناممکن کام کو ممکن بناسکتے ہیں ۔