عمران خان کے تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن پر جرمانہ

May 25, 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کئے گئے تحائف کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا۔ تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا گیا۔ چیف انفارمیشن کمیشن محمد اعظم اور انفارمیشن کمیشن زاہد عبد اللہ نے یہ حکم جاری کیا۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے معلومات فراہم نہ کرنے پر اکاؤنٹنٹ جنرل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا۔