گوگل اسٹریٹ ویو میں پاکستانیوں کے 10 انتہائی مقبول مقامات

May 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گوگل اسٹریٹ ویو میں پاکستانیوں کے 10انتہائی مقبول مقاما ت میں 1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ (JIAP)(کراچی ) 3۔شاہ فیصل مسجد4۔بادشاہی مسجد5۔فریئر ہال6۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ7۔دی سینچرس مال اسلام آباد8۔مینارپاکستان9۔موینجوداڑو اور10۔امبریلا واٹرفال شامل ہیں ، گوگل کا کہنا ہے کہ 15برس قبل، گوگل نے اسٹریٹ ویو متعارف کرایا تھا جو 360 ڈگری میں، پوری دنیا کا نقشہ پیش کرتا ہے۔اس وقت، پاکستان سمیت، دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے 220 ارب سے زائد اسٹریٹ ویو تصاویر دستیاب ہیں جو لوگوں کو بالکل اس طرح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں گویا وہ، اپنا فون یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، ٹھیک اُسی مقام پر موجود ہیں۔اسٹریٹ ویو نہ صرف آپ کو فی الحقیقت مختلف مقامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ہماری نقشہ نویسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے یعنی آپ کو پوری دنیا کے بارے میں انتہائی تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی متاثر اور بے ساختہ نقشے کے لیے بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین (Pegman) کی مدد سے مختلف مقامات تلاش کرتے رہے ہیں جن مین بحیرہ عرب کی شاہانہ نیل گو لہروں سے لے کر شمالی پاکستان کے خیرہ کر دینے والے مناظر کو سمو کر، اسٹریٹ ویو نے سیاحت کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔ بلکہ جب وبا کے بعد ملک نے مختلف مقامات کو عوام کے لیے کھولنا شروع کیا، لوگوں نے اسٹریٹ ویو سے بھی فائدہ اٹھایا تاکہ ایئرپورٹس اور مساجد جیسے مقامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔اسٹریٹ ویو کی پندرہویں سالگرہ کے جزوکے طور پر ہم نے ایسے مقامات کاجائزہ لیا ہے جہاں پاکستانی لوگوں نے، گزشتہ برس ایسے شہر جن کا بہت زیادہ دورہ کیا گیا:گزشتہ برس، پاکستان میں، اسٹریٹ ویو کے ذریعے لوگوں نے جن شہروں کا جائزہ لیا وہ درج ذیل ہیں:1۔ کراچی 2۔لاہور 3۔اسلام آباد 4۔ملتان 5۔پشاور 6۔فیصل آباد 7۔گجرانوالہ 8۔سوات 9۔سیالکوٹانتہائی مقبول عجائب گھر:ذیل میں ایسے دس انتہائی مقبول عجائب گھروں کی فرست دی گئی ہے جنھیں،گزشتہ برس پاکستان میں، لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹریٹ ویو پر تلاش کیا:1۔مزار قائد اعظم 2۔لاہور عجائب گھر 3۔موہٹہ پیلس 4۔پاک فضائیہ کا عجائب گھر 5۔قائد اعظم ہاؤس 6۔دی داؤد فاؤنڈیشن میگنیفائی سائنس سینٹر7۔پاکستان میری ٹائم عجائب گھر 8۔پشاور عجائب گھر 9۔لوک ورثہ عجائب گھر10۔گلزار پیلس بہت زیادہ تلاش کیے جانے والے ساحل اور جھیلیں:گزشتہ برس، چرنا کلف اور ہاکس بے کے ساحل پاکستان میں دو ایسے ساحل تھے جنھیں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹریٹ ویو پر تلاش کیا۔ ذیل میں ایسے ساحلوں اور جھیلوں کی مکمل فہرست دی گئی ہے:1۔چرنا کلف 2۔ہاکس بے 3۔سنہری بیچ ڈیپ بلیو سی4۔اسپون لیک 5۔رتی گلی لیک 6۔تشان بیچ 7۔گوادر سی پورٹ 8۔کلفٹن بیچ 9۔خصالہ ڈیم10۔نیلا واہن پونڈ شامل ہیں ۔