شیرانی کے جنگلات میں آ گ پر 14 روز بعد قابو پالیا گیا

May 25, 2022

شیرانی(مانیٹرنگ نیوز)بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر 14 روز بعد قابو پا لیا گیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھا دی گئی، برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ آگ بجھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوا، امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔کنزوریٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا تھا کہ شیرانی کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے چلغوزے اور زیتون سمیت دیگر درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا، آگ پر کنٹرول کے بعد جنگلات میں نقصانات کے تخمینہ کیلئے سروے کیا جائے گا۔