پاکستان عوامی تحریک کا 33 واں یومِ تاسیس آج منایا جائے گا

May 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے 33 سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں یوم تاسیس منایا جائے گا۔اس موقع پرملتان اورجنوبی پنجاب سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا اورظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے کارکنان کی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 25 مئی 1989 ء کو موچی دروازہ لاہور میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے موقع پرپاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد کرپٹ اورظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر حقیقی جمہوریت کا قیام تھا۔