پنجاب بھر میں گرفتار 2700 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو رہائی نہ مل سکی

May 26, 2022

لاہور(آصف محمود) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر پنجاب بھر میں3ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے 2700سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو رہائی نہ مل سکی۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ان کران کارکنان میں سے 340کارکنان پنجاب کی جیلوں میں ہیں جبکہ بقایا کو صوبے کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔ ان کارکنوں کو 3ایم پی او کے تحت 7دن کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔