پانی کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہئے، فہمیدہ مرزا

May 26, 2022

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ پانی کامسئلہ بہت اہم ہے اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہئے ۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پانی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے، یہ مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 1991ء کے معاہدہ کی تشریح پر بھی صوبوں کو اختلافات ہیں، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں اس حوالے سے بھی امور طے کئے جاسکتے ہیں۔