نئے DG اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت DIG آپریشنز تھے اب بھی کیس کے نامزد ملزم ہیں، ذرائع

May 26, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) نئےڈی جی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب رانا عبدالجبار8سال پہلے سانحہ ماڈل ٹائون کے وقت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تھے اورسانحہ ماڈل جون2014ء کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد ملزم بھی ہیں ،اس وقت بھی یہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس سانحہ کے مرکزی ملزمان کو کوئی فیلڈ پوسٹنگ نہ دی جائے جس کے بعد سے رانا عبدالجبا ر کو پنجاب میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی تاہم اب چیف سیکرٹری پنجاب نے انھیں ایک اہم ذمہ داری دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔