امریکا میں گن کلچرناقابل علاج مرض بن گیا

May 26, 2022

نیویارک (اے ایف پی) گن کلچرنے امریکا کو دنیا میں تنہا کردیا ہے،ملک میں گن کلچرناقابل علاج مرض بن گیا، اس کلچر نے قتل و غارت گری نے جنون کی صورت اختیار کرلی۔ امریکامیں جریدوں اور اخبارات اس کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے ، ایک اخبار نے لکھا کہ امریکی قوم کو گن کلچر سےبچانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ گن کلچرکا شکار امریکی دنیاکی واحد قوم جہاں حالیہ کچھ عرصے میں اب تک فائرنگ اور قتل و غارتگری کے 21؍ واقعات ہوئے قتل و غارتگری کے واقعات سوشل میڈیا پر سرخیوں کے ساتھ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ امریکی قانون ساز ان واقعات پر رنج و غم اور غصے کا اظہار کرنے کے بجائے تعزیت کرتے ہیں جو مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ دو ہفتے قبل آرٹیکل میں بتایا گیا کہ ایک نوعمر شخص نے اسکول جانے و الے 19؍ بچوں کو قتل کردیا۔ ٹیکساس اور دیگر امریکی ریاستوں میں بھی جنونیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل عام کے واقعات ہوئے ہیں لیکن روک تھام کے لئے قانون سازی کی جاتی ہے ور نہ ہی کوششیں ہوتی ہیں۔ امریکا میں گن کلچر ہنوز ناقابل علاج تصور کیا جاتا ہے۔