سی پیک جے سی سی کے آئندہ اجلاس میں تین بڑے پروجیکٹس شامل کیے جائیں گے، پلاننگ کمیشن

May 26, 2022

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان اقتصادی راہداری پر مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس کے دوران حکومت تین بڑے کنیکٹیویٹی پراجیکٹس کو شامل کرنے کی خواہاں ہے۔پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق ان تین منصوبوں میں مانسہرہ-مظفرآباد ایکسپریس وے، بابوسر ٹنل اور ژوب-ڈی آئی خان ہائی وے شامل ہیں۔وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان تینوں منصوبوں کو 2022 کے جے سی سی میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے۔