سونا فی تولہ 400؍روپے سستا

May 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6ڈالر فی اونس کی کمی سے 1858 ڈالر سے کم ہو کر 1852 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 43ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 22ہزار 771 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔