منتخب نمائندوں کی گرفتاری، معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائیگا، پرویز الٰہی

May 27, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ایم پی اے میاں اسلم اقبال ، ان کے بھائی اور متعدد ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں پر پولیس کا تشدد انتہائی تشویشناک ہے، جن ارکان پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیاگیا ان کا معاملہ ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا،پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ، پولیس کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے،ارکان اسمبلی کو بلاجواز گرفتاراور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔