اے پی این ایس کا زاہدہ عباسی کے والد موسیٰ عباسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

May 27, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ نوسج کراچی کی چیف ایڈیٹر زاہدہ عباسی کے والد محمد موسیٰ عباسی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔