جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں جلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگا دیئے

May 27, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سےجلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگادیے گئے، جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں جلائے گئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے۔جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلام آباد کو ہمیشہ کلین اور گرین بنانے کی کوشش کی ہے، اگر اسلام آباد ہرا بھرا ہوگا تو پوری دنیا میں اس کا اچھا امیج ہوگا۔ میاں اسلم نے کہا کہ احتجاج میں درختوں کو آگ لگانا اور پھولوں کو جلا دینا کیسا احتجاج ہے، جن درختوں کو جلایا گیا ان کو بڑا ہونے میں 10سے 15سال لگتے ہیں۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ 10سال کی عمر کو چند منٹوں میں آگ لگا کر جلا دینا کہاں کا انصاف ہے، جس جماعت کے کارکنوں نے ایسا کیا وہ اپنے کارکنوں کو اس حوالے سے سمجھائے۔