مقبوضہ کشمیر کےعوام کی طاقت کوکوئی نہیں دباسکتا،لاہورہائیکورٹ بار

May 27, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی )صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر ،نائب صدر سہیل شفیق چوہدری ،سیکرٹریرائے عثمان احمد اورفنانس سیکرٹری رانا علی اختر خاں نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمہ میں نام نہاد بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام کی آواز کو کوئی طاقت نہیں دبا سکتی اور نا ہی ان کے حق خود ارادیت کے مطالبہ کو خاموش کرا سکتی ہے ۔